نگران وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

anwar ul haq kakar

نگران وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داریاں سنبھالتے ہی نگران وزیراعظم نے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔

انوار الحق کاکڑ کیلئے 12 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت بن گیا

قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس پہنچے،سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نگران وزیر اعظم نے وزیراعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی،ملاقات میں افسران نے نگران وزیراعظم کو اپنا تعارف کروایا۔

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  موسلا دھاربارش کا امکان

نگران وزیر اعظم اور سبکدوش ہونے والے وزیراعظم میں بھی ملاقات ہوئی ،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سبکدوش وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سبکدوش وزیر اعظم شہبازشریف کو رخصت کیا۔


متعلقہ خبریں