77 واں یوم آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر میں آج 77 واں یوم آزادی روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف عمارتوں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا۔ اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی پرچم کی کشائی کی۔ یوم آزادی کی تقریب میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

پاکستان قیمتی تحفے کیلئے ہم عظیم رہنماؤں کے احسان مند رہیں گے، وزیراعظم

یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ کراچی میں بڑی شاہراہوں پر قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے۔ کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر میں روایتی انداز سے جشن آزادی منایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں