سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انوار الحق کے نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سنیٹیر انوار الحق ایک سچے پاکستانی ہونے کیساتھ انتہائی پڑھے لکھے اور معتدل مزاج شخصیت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے کوئی اچھی خبر آئی ہے، اللہ تعالی پاکستان کیلئے اس فیصلے کو مبارک کرے۔
سینیٹر انوار کاکڑ ۔۔۔ وزیر اعظم۔۔۔۔ ایک سچا پاکستانی، انتہائ پڑھا لکھا معتدل مزاج شخص۔۔۔طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے کوئ اچھی خبر آئ ہے، خدا آپ کا حامی و ناصر ہو اور اللہ پاکستان کیلئے اس فیصلے کو مبارک کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 12, 2023