نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام سر فہرست

CM House Sind

نگران سندھ کابینہ کے ارکان کے نام فائنل


کراچی : سندھ میں نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے، مشاورتی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کے سمری پر دستخط، سندھ اسمبلی تحلیل، صوبائی کابینہ ختم

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کو مشاورت کے لئے بلا لیا ہے، ملاقات کل صبح دس بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو گی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصاف نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان کی صبح وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہو گی۔

نگران وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کل تک ہوجائےگا،شہبازشریف

واضح رہے کہ طریقہ کار کے تحت نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے 3،3 نام دئیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام سر فہرست ہے۔

الیکشن کمیشن میں 3 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے سابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، سابق وفاقی سیکریٹری یونس ڈھاگا اور شعیب صدیقی کے نام بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں