پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دے دیا


لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کام کرنے سے معذرت کر لی اور اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری مرتبہ ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ مارک کولز کی خدمات اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ، پاکستان انگلینڈ میچ کی میزبانی کرنے والے بھارتی اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری بار قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مارک کولز 2017 سے 2019 کے دوران بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں