18 اگست 2018 جب ملک میں تسلسل سے جاری جمہوری دور کا آغاز ہوا۔ پی ٹی آئی حکومت سے ایک روز قبل انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 124.05 پیسے تھی۔
اگست 2018 تک ڈالر 13.63 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ دسمبر تک مزید 14.81 روپے مہنگا ہو کر 138.86 روپے رہا۔
2019 کے جون تک ڈالر160 روپے پر پہنچ گیا۔ مالی سال 2020 کے اختتام پر 167.67 روپے رہا۔ 2021 کے اختتام پر 157 روپے 54 پیسے اور اپریل میں پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر 182.93 روپے تھا۔
ڈالر کی قیمت 240 تک گرنے کی پیش گوئی
شہباز دورحکومت میں مالی سال 2022 کے اختتام پر ڈالر 204 روپے 85 پیسے اور مالی سال 2023 کے اختتام پر 285 روپے ننانوے پیسے پر پہنچ گیا۔
9 اگست کو اتحادی حکومت کی مدت ختم ہونے پر ڈالر کی قیمت 285 روپے ہے، پانچ سال کے دوران ملک میں ڈالر مجموعی طور پر 160.95 روپے مہنگا ہوا۔