ڈالر کی قیمت 240 تک گرنے کی پیش گوئی

ڈالر

معاشی ماہر ملک بوستان نے کہا ہے کہ سٹے بازوں کی امیدوں پر پانی گیا ہے۔ جہنوں نے اس امید پر ڈالر روک کر رکھے  تھے کہ قیمت 5 سو روپے تک جائے گی ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 270 سے نیچے جائے گی جبکہ بلوم برگ بھی کہہ رہا ہے کہ یہ قیمت 240 تک نیچے گر سکتی ہے ۔

ڈالر کی قیمت 245روپے تک آسکتی ہے ، ملک بوستان

قبل ازیں چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ملک بوستان نے دعوی کیا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں ڈالر کی قیمت 245روپے تک آسکتی ہے ۔

ملک بوستان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گی، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت  245 روپے پر آسکتی ہے ۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ سی پیک پر چینی حکومت مطمئن ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں