موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ن موجودہ اسمبلی کو تاریخ کی بدترین اسمبلی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام کو بدترین اسمبلی سے نجات پر خوشی ملے گی اور آج خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین اسمبلی کا حصہ بننے پر عوام سے معافی مانگتا ہوں تاہم اب عوام کو اس بدترین ایوان سے نجات ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ حکومت نے چینی کمپنیوں کو کرپشن کے الزامات لگا کر بھگا دیا، احسن اقبال

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے اس ایوان کا حصہ رہنے پر شرمندگی ہے اور اس بدترین اسمبلی میں ہم سب کا کردار ہے۔ موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کیا کیا اور عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے۔


متعلقہ خبریں