صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

national assembly

صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کی تھی جس کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت دی۔

 

صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مزید برآں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 3 دن کے اندر نگران وزیراعظم کا نام فائنل کریں گے اگر نام فائنل نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے 3روز کا وقت ہو گا۔پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے نوے روز میں عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے کل ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں