نیب کورٹ سے شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا

shahbaz sharif

حکومت کے جاتے جاتے شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا ، نیب کورٹ سے ریلیف کے بعد شریف خاندان کی پراپرٹیز ریلیز کر دی گئیں۔

نیب عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے سبب وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز کو فریز کیا گیا  تھا، نیب آفس نے وزیراعظم اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز کو ڈی فریز کرنے کیلئے مراسلہ لکھا۔

عبد العلیم خان نے پنجاب سے پی ٹی آئی کی بڑی اہم ترین وکٹیں گرادیں

وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور دیگر کی پراپرٹیز ڈی فریز کر دیں گئیں ہیں، صدر مسلم لیگ ن کی اہلیہ نصرت شہباز کی پراپرٹیز کو بھی ڈی فریز ہو گئی ہےجبکہ نصرت شہباز کے نام پر ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک کی پراپرٹی نمبر 96 اور 87 کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلیا

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ملکیتی جوہر ٹاؤن کے بلاک میں پلاٹ نمبر 61 اے، 62، 63، 64، 65، 68، 69، 70 اور 71 بھی ڈی فریز ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے ملکیتی جوڈیشل کالونی فیز ون میں بھی پلاٹ نمبر 48 ، 49 ،50 اور 51 کو بھی ڈی فریز کر دیے گئے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں