مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلیا

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے نگران وزیر اعظم کیلئے نام فائنل کر لیا۔ 

ذرائع  بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد  نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا ہے، اس حوالے سے نواز شریف نے  وزیراعظم شہباز شریف ، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان  سے مشاورت کرلی ہے۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات طے پا گئی ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکی جانب سے تین ،3 نام دئیے جائیں گے۔

اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں

ذرائع کے مطابق آئنی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد شہباز شریف نگران سیٹ اپ کے حتمی فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گےجس کے بعد باہمی رضامندی سے نگران وزیراعظم کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں