پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیداروں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
حافط آباد سے تحریک انصاف کے عہدیداروں ضلعی سیکرٹری افضال احمد ہنجرا،نائب صدررائے نوازکھرل اورسیکرٹری سکندرحیات تارڑ نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں
اس موقع پر علیم خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ قصورکے بعد ضلع حافظ آباد سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔
ن لیگ نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ ہمیں عوام پر بھرپوراعتماد ہے، انتخابی مہم شروع کی تو قطرہ قطرہ مل کرسمندر بنے گا۔