واٹس ایپ اور آئی میسجز سے مقابلے کیلئے گوگل کا نیا فیچر متعارف

گوگل

واشنگٹن: گوگل میسجز میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان میسجز کے تبادلے کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بائی ڈیفالٹ فراہم کیا جا رہا ہے، گوگل میسجز پرپہلے انکرپشن کا فیچر موجود تھا لیکن صارفین کو اسے خود ٹرن آن کرنا ہوتا تھا جب کہ اب وہ بائی ڈیفالٹ کام کرے گا۔

پاکستانی ڈیجیٹل ایپس کو 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، گوگل

کمپنی نے یہ بات ایک بلاگ پوسٹ میں بتائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان گروپ چیٹس یا ون آن ون چیٹ میں بھیجے جانے والے پیغامات کو کوئی بھی دیکھنے کے قابل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ، سگنل، ٹیلی گرام اور آئی میسج جیسی میسجنگ سروسز میں یہ فیچر کافی عرصے سے پہلے ہی موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے میسجز ایپ کو واٹس ایپ اور ایپل کی سروس آئی میسجز کے مقابلے پر تیار کیا جارہا تھا۔

گوگل میسجز سے آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان میسجز کے تبادلے کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ ایپل کی جانب سے آئی میسجز کو ڈیفالٹ میسجنگ ایپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

حروف کی حد ختم؟ ٹوئٹر پر پوری کتاب بھی بھیجنا ممکن ہو گا

گوگل کی جانب سے میسجز ایپ کو ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی جگہ نئے میسجنگ پروٹوکول رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس) اسٹینڈرڈ کو لانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایس ایم ایس 160 حروف کی وہ سروس ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے موجود ہے لیکن آج کے فونز زیادہ طاقتور ہیں اور صارفین بھی زیادہ فیچرز مانگتے ہیں جو واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ ایپس کی کامیابی کا بنیادی سبب ہے۔

آر سی ایس میں میڈیا فائلز بھیجنا ممکن ہے جب کہ دیگر جدید میسجنگ فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہیں۔

آر سی ایس کو گوگل نے 2019 میں سب سے پہلے برطانیہ اور فرانس میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد اسے امریکہ کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے وائس چیٹ کا فیچر لانچ کردیا

اب یہ سروس دنیا کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے ( لیکن اگر آپ کا موبائل آپریٹر اس کو سپورٹ کرتا ہو تو)، مئی 2022 میں گوگل نے بتایا تھا کہ 50 کروڑ سے زیادہ صارفین آر سی ایس کو استعمال کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں