واٹس ایپ نے صارفین کیلئے وائس چیٹ کا فیچر لانچ کردیا


میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کیلئے وائس چیٹ کا نیا فیچر لانچ کردیا گیا جس کے ذریعے اب صارفین دیگر گروپ ممبران کے ساتھ باآسانی گفتگو کرسکیں گے۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا پر گروپ گفتگو کیلئے نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے۔ بیٹا ورژن میں صارفین کو اب گروپ چیٹ کے اندر آڈیو پیغام کیلئے ‘ویو’ کا آئیکن نظر آئے گا۔

ویو فارم آئیکن پر کلک کرنے سے آڈیو چیٹ خود بخود شروع ہوجائے گی جس سے گروپ میں موجود تمام ممبران  کسی بھی وقت اس چیٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اگر 60 منٹ کے اندر اندر کوئی بھی اس چیٹ کا حصہ نہیں بنتا تو یہ وائس چیٹ خود بخود ختم ہوجائے گا۔

واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کروا دیا

میٹا کے مطابق کوئی بھی گروپ ممبر نئی آڈیو گفتگو شروع کرسکتا ہے، نیا وائس چیٹ فیچر فی الحال مخصوص گروپس کیلئے دستیاب ہے۔ یہ فیچر فی الوقت 32 سے زیادہ ممبران والے گروپس کیلئے دستیاب ہے۔

اس فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ صارفین کو گروپ میں موجود ہر شخص کے فون کی گھنٹی بجائے بغیر کال شروع کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ گروپ میں کسی ممبر کی طرف سے وائس چیٹ کا آغاز کیا جائے گا تو ہر ممبر کو آئیکن چیٹ لسٹ میں وائس چیٹ کی نمائندگی کرنے والا ایک چھوٹا سا تھمب نیل نظر آئے گا۔


متعلقہ خبریں