حروف کی حد ختم؟ ٹوئٹر پر پوری کتاب بھی بھیجنا ممکن ہو گا

Twitter

واشنگٹن: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کے لیے دس ہزار سے بھی زائد حروف پر مشتمل پوسٹ شیئر کرنا ممکن ہو گا۔

اشتہارات کی آمدنی میں حصہ، ٹوئٹر کی ویڈیو بنانے والوں کو نئی پیشکش

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں انہوں نے ایسے فیچر کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹوئٹر پر صرف140 حروف پر مشتمل پوسٹ شیئر کرنا ممکن تھا لیکن پھر 2017 میں حروف کی تعداد بڑھا کر 280 کردی گئی تھی۔

واٹس ایپ کی میسجنگ سروس میں بہترین فیچر کا اضافہ

ٹوئٹر کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فیچر کا نام ٹوئٹر نوٹس ہے جو بنیادی طور پر ٹوئٹر کے ایک پرانے فیچر آرٹیکلز کا نیا نام ہے۔

ایلون مسک کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت زیادہ طویل اور پیچیدہ مضامین میڈیا فائلز کے ساتھ پوسٹ کر سکیں گے، یعنی صارفین کے لیے پوری کتاب کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرنا بھی ممکن ہو گا۔

طویل نوٹس مضامین ایک الگ فیڈ میں پوسٹ ہوں گے، تکنیکی طور پر روایتی ٹوئٹ نہیں ہوں گے لیکن صارفین اپنے مضامین براہ راست ٹوئٹ کر سکیں گے۔

فیس بک میں خاموش تبدیلی، چیٹ کیلئے میسنجر ایپ انسٹال کرنیکی ضرورت نہیں

صارفین ان میں تصاویر، gif امیجز اور ویڈیوز بھی ایڈ کر سکیں گے جب کہ مختلف ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز بھی انہیں دستیاب ہوں گے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر ٹوئٹر بلیو کے صارفین تک محدود ہوگا یا سب کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر فی الحال ٹوئٹر کے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے لیکن نیا فیچر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ میں بدلنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

ٹوئٹر کا صارفین کو آمدنی میں حصہ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ ایلون مسک طویل عرصے سے ٹوئٹر کو وی چیٹ اور ایسی دیگر سپر ایپس کی طرح بنانے کا خیال ظاہر کر رہے ہیں، اس مقصد کے لیے پیمنٹس اور دیگر تبدیلیوں کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانے پر کام بھی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں