پاکستانی ڈیجیٹل ایپس کو 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، گوگل

گوگل

اسلام آباد: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ سال رواں کے دوران پاکستان میں تیار کردہ ڈیجیٹل ایپس کو دنیا بھر میں چار ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں متاثر کن اضافہ

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے لحاظ سے پاکستان میں تیار کردہ ڈیجیٹل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے پاکستان 2023 میں 16 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ اس سے قبل 2018 میں پاکستان 27 ویں نمبر پر تھا۔

میڈیا کے مطابق ممتاز سرمایہ کار عارف حبیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات دو فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

گوگل کے مطابق 2022 میں 24 پاکستانی ڈیولپرز کی 65 گیمنگ ایپس، پلے اسٹور اور ایپ اسٹور کی ٹاپ 10 کی فہرست تک پہنچ گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق 2022 میں پاکستان میں تیار کردہ ایپس کو دنیا بھر میں حیران کن طور پر 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے 2018 سے 2020 تک پاکستان کی ایپس ڈاؤن لوڈ کی تعداد میں ہر سال 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گوگل کے مطابق لاہور میں پہلی اور سب سے بڑی آف لائن ایپ اور گیمز سے متعلق ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 500 سے زائد ڈویلپرز اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی تا کہ پاکستانی ایپس اور گیمز کو عالمی سطح پر بڑھانے کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔

جاپان کو 2030 تک آئی ٹی کے شعبے میں 8 لاکھ کارکنان کی کمی کا سامان ہو گا

میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی اسٹوڈیوز اور ڈیولپرز کی مدد کے لیے ڈیجیٹل مواقع پیدا کرنے کے لیے گوگل تھنک ایپس کے ذریعے پاکستان میں ایپس انڈسٹری کے لیے اپنے تعاون کو بڑھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نامور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستان میں تھنک گیمز اور گیمنگ گروتھ لیب کے نام سے تقاریب منعقد کی تھیں، ان ایونٹس نے گیمنگ انڈسٹری پر توجہ مرکوز کی تھی۔

سال رواں میں بھی انہوں نے تھنک ایپس کے نام سے ایسا ہی ایونٹ منعقد کیا جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ایپ کی ترقی کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹس کے ذریعے گوگل نے ایک ہزار 600 سے زیادہ ڈویلپرز کے ساتھ کام کیا اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے کے 50 گیمنگ اسٹوڈیوز کی تربیت کی۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی نے پانچ ہزار سے زائد کلاؤڈ ڈیولپرز اور تین ہزار سے زائد اینڈرائیڈ ڈیولپرز کی مدد کی ہے۔

بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی سے خوفزدہ نہ ہونے کی وجہ بتا دی

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا ہے کہ عالمی ایپ اکانومی کے مستقبل کے لیے پاکستان میں صلاحیت موجود ہے۔


متعلقہ خبریں