16 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ

petrol پیٹرولیم مصنوعات

تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے پانچ سالہ دور اقتدار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

اگست 2018ء کو جب تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو اس موقع پر پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 95 روپے 24 پیسے تھی اور ڈیزل 112 روپے 94 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جب تحریک انصاف حکومت ختم ہوئی تو پیٹرول 149 روپے 86 پیسے پر اور ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔

اشرافیہ کو 220 ارب کا پیٹرول اور 550 ارب روپے کی مفت بجلی بند کرنے کا مطالبہ

اس طرح تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور میں پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔

اتحادی حکومت کے سولہ ماہ کے دور میں پیٹرول کی قیمت 45 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 272 روپے 95 پیسے فی لٹر ہو چکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور 273 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔

اس طرح گزشتہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 65 فیصد اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں