آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج موجودہ اور آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم میں ٹلہ فیلڈ رینج کا دورہ کیا ، ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے؟ آرمی چیف کا افغان حکومت سے سوال
آرمی چیف نے براہ راست فائر اور جدید تکنیک وی ٹی فور کی مشقوں کامشاہدہ کیا، لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گن شوٹ اور اسکوٹ صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت پر تعریف کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔