آئی ٹی کورسز سے نوجوان ماہانہ 15سے 20 لاکھ کما سکیں گے، گورنر سندھ

kamran tesori

ماہانہ 15 سے 20 لاکھ آمدنی بیروزگار نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی گئی


سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے نوجوان ماہانہ 15سے 20 لاکھ کما سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس سندھ میں آئی ٹی کورسز کا بیسواں ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں ہزاروں نوجوان شریک ہوئے۔

نگران وزیر اعظم :قرعہ کس کا نکلے گا؟ بڑے بڑے نام سامنے آ گئے

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی ٹیسٹ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

گورنر سندھ  کا مزید کہنا تھا کہ شعور دلانا ہمارا کام ہے اور حقوق حاصل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

مشاورت مکمل، نگران وزیر اعظم پاکستانی ہوگا، راجہ ریاض

ترجمان نے بتایا کہ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے پر کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

آئی ٹی کے مفت کورسز کیلئے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

پہلے مرحلہ میں 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں