پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹرکے 20برانڈز کے مبینہ طور پر غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا
پی سی آر ڈبلیو آرکی طرف سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 20 شہروں سے منرل واٹر کے 169برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے۔
ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔
نگران وزیر اعظم :قرعہ کس کا نکلے گا؟ بڑے بڑے نام سامنے آ گئے
تجزیے کے مطابق 169میں سے 20 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے۔
ان 20 برانڈز میں سے 11 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، دو برانڈز کے نمونوں میں نمکیات مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ۔
مشاورت مکمل، نگران وزیر اعظم پاکستانی ہوگا، راجہ ریاض
ایک برانڈ میں پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا، 6برانڈز جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لئے مضرِ صحت ہیں، چار برانڈز کے نمونے میں آرسینک مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے۔