نگران وزیراعظم کیلئے جو نام بھیجا وہ معاشی ماہر ہے، راجہ ریاض

راجہ دانیال

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اگر اسحاق ڈار کا نام سامنے آیا تو اتفاق کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کے ساتھ 3 ناموں پر اتفاق کرلیا ہے، نگران وزیراعظم کیلئے جو نام بھیجا وہ معاشی ماہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات سے سب واقف ہیں،اس لیے معاشی ماہر ضروری ہے، اپوزیشن نے جو نام دیئے اس میں کوئی سیاستدان شامل نہیں،کوشش ہے جو نام وزیراعظم کو دیں اس پر اتفاق ہوجائے۔

مزید کہا کہ چاہتے ہیں 3 ماہ کے اندر انتخابات ہوں ،میرے خیال میں الیکشن 6 ماہ تک آگے جاسکتےہیں۔


متعلقہ خبریں