کاروبار کا اختتام: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر dollar

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر48 پیسےمہنگا ہو کر 287 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی جب 956 پوائنٹس کی گراوٹ کا شکار ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام 47 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

اس سے قبل بازار حصص میں لین دین کے دوران ایک وقت پر 514 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 47 ہزار 871 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں