سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ 27 تحفوں والے ،23 کروڑ کے تحفے لے جانے والے، 13 گھڑیاں لے جانے والے شاہد خاقان عباسی صاحب نے کیا فارم بی کے خانہ ٹو سی میں لکھا اور انہوں نے کیا فارم ٹو جے کا خانہ فل کیاہوا ہے ۔
ہم نیوزکے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ یہ وہ تحفے ہیں جو خریدے گئے ہیں مفت جو لے گئے ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بھی 58 سے اوپر ہیں۔
نواز شریف واپس آنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں ، اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو نو، دس کروڑ کے تحفے لیے، ان میں گیارہ گھڑیاں، پانچ رولیکس گھڑیاں 35 لاکھ میں مجھے دے دیں میں 36 لاکھ میں لے لوں والا حساب ہے، مرسیڈیز سوزوکی کار لی وہ پھر چھوڑ دی۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف نے ٹو سی کا خانہ فل کیا،ٹو جے فل کیا؟اس کے علاوہ آصف علی زرداری تیرہ کروڑ کے تحفے، گیارہ گھڑیاں، وہ بلٹ پروف گاڑیاں چھوڑ دیں۔
جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں
انکا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بہت بڑا انکشاف کر چکے ہیں کہ اپریل 2019 میں ہم سے رابطہ کیا گیا تھا کہ پنجاب اور مرکز دونوں لے لو، چار کروڑ چودہ لاکھ کی وہ گھڑیاں بیالیس لاکھ میں لے گئے ہیں،تو کیا فارم ٹو سی اور فارم ٹوجے فل ہوا ہے،
ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ایک کسر رہ گئی ہےدھیمی آںچ ہے حلوہ پک چکا ہے، اور وہ کسر رہ یہ گئی ہے کہ نواز شریف کی سزائیں ختم ہو جائیں۔ نواز شریف واپس آئیں گے ان کی سزائیں معاف ہونگی، وہ الیکشن کو لیڈ کریں اور چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوگا تو ترازو کا پلڑا برابر ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی جماعت کی طرف سے الیکشن کی سربراہی کریں گے یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ پلڑے تب برابر ہونگے جب نواز شریف کی نااہلی ختم ہو ، نواز شریف کی سزائیں ختم ہوں، وہ الیکشن کو لیڈ کریں، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں تو لہذا اب ایک دھیمی سی آنچ ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، پرویز خٹک
انہوں نے کہا ہے کہ حلوہ پک چکا ہے ، پلیٹیں لگ چکی ہیں، بس دیگ کو اٹھا کر پلیٹوں میں ڈالنا ہے، دیگ سے حلوہ پلیٹوں میں ڈالنا کس طرح ہے کہ سزائیں ختم ہو جائِیں۔