وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ اداروں نے فیصلہ کرنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کرنا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس”میں لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ انتخابات کرنا آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا ہے، مردم شماری پر قوم کا اربوں روپیہ لگا ہے، نئی مردم شماری پر حکومت نے آئینی ذمہ داری پوری کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری
الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ حلقہ بندیاں کب کرنی ہیں ، حلقہ بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، حلقہ بندیاں کی گئی تو الیکشن ایک ڈیڑھ ماہ آگے جا سکتے ہیں۔
دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے، نواز شریف
وفاقی وزیر قانون نے نواز شریف سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا آئینی اداروں کیلئے ضروری نہیں ، نواز شریف کی نااہلی کا نیب ترمیم کے بعد ختم ہو گئی۔
نواز شریف واپس آنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں ، نواز شریف کے کسیز سنیں جائیں تو 2سے 3 ہفتوں کا کام ہے، نواز شریف کے کیس میں تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے اب زیادہ ٹائم نہیں لگے گا۔