چین کمپنیوں نے سی پیک میں 30بلین ڈالرسے زائد سرمایہ کاری کی،وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں چینی کمپنیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے،چین کی کمپنیوں نے سی پیک میں 30بلین ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری کی،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،آرمی چیف نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، شہباز شریف

چینی صدر کی قیاد ت میں ان کی کمپنیوں نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک کی وجہ سے قریب نہیں بلکہ باہمی طورپر بہترین تعلقات کا نتیجہ ہے۔

چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیداہوئے،ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کے نمائندوں کا مشکور ہوں،علم ہے کہ انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہاکہ یقین دلاتاہوں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول فراہم ہوگا،آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال ہے۔


متعلقہ خبریں