ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا ہے۔
فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے علی محمد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک سے 2 سے 3 ٹرینیں گزرچکی ہیں، اپ ٹریک کی بحالی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیمیج سلیپر آنے کے بعد جلد کام مکمل ہو جائے گا۔
نوابشاہ ٹرین حادثہ، پاک فوج اور رینجرز کی طرف سے امدادی سرگرمیاں شروع
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریک، کوچز اور لوکو موٹو دیکھ رہے ہیں، ٹریک پر نظر آنے والے نشان نٹ بولٹ اور وہیل فلینج کے ہوتے ہیں جو نشان سامنے آرہے ہیں وہ وہیل فلینج کے ہیں، 4، 5 دن بعد انکوائری کی جائے گی ، جس میں سب کے بیانات لئے جائیں گے پھر اس کا جائزہ لیں گے۔