پشاورکی تحصیل متھرا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں تمام155پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدوارانعام اللہ20333ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں ۔
جےیو آئی کےامیدواررفیع اللہ 13564ووٹ کےساتھ دوسرےنمبر پرر ہے۔
کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔