سینٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

SENATE

سینٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے بل ایوان میں پیش کیا۔

نواز شریف واپس آنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں ، اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا کمیٹی نے جائزہ لیا ہے، اس میں بعض شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہونے والی شق حذف کردی گئی ہے۔

غیرملکی ایجنٹ سے جان بوجھ کر ملنے والے کے لئے تعزیرات شامل کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اٹک جیل کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

اس پرطاہر بزنجو نے کہا کہ ہمارا اعتراض آئین کی خلاف ورزی پر تھا، حکومت نے قابل اعتراض شقیں نکال دی ہیں اس لیے اب ہمیں اعتراض نہیں۔

بعدازاں سینٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں