راولپنڈی، کنویں کی کھدائی کے دوران 4 افراد جاں بحق


گوجر خان : راولپنڈی میں گوجرخان کےعلاقے مسہ کسوال میں کنویں کی کھدائی کے دوران چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد، مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

اس ضمن میں علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدئی طور پر ملنے والی معلومات کے تحت چاروں افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

کنویں سے چاروں افراد کی نعشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

کوئٹہ: کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گوجرخان پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس نے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے اس ضمن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تاخیرسے آنے کے سبب کنویں میں پھنسے افراد کو بروقت نکالا نہیں جاسکا۔

نئی دہلی: درجنوں باراتی کنویں میں گر گئے، 13ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک مین ہول میں باپ بیٹے کی موت ہو گئی تھی تو علاقہ مکینوں کی جانب سے الزام لگایا تھا کہ ریسکیو ادارے نے پہنچنے میں تاخیر کی تھی۔


متعلقہ خبریں