چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوری اصولوں کا احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے چار سال میں مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنائے، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ اس طرح کے متعدد بیانات دے چکا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سیاست اس کا اندرونی معاملہ ہے اس سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں جمہوری آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں