پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی اکثر اپنے مزاحیہ پن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں لیکن ان کے نئے ٹیلینٹ نے ایک بار پھر توجہ سمیٹ لی ہے۔
قومی کرکٹر حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی گانا گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہنواز دھانی عاطف اسلم اور شرلی سیتیا کا مشہورِ زمانہ گانا ”جب کوئی بات”گارہے ہیں۔
حسن علی نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ”گھر کا نیا سنگر”۔
New Singer 🎤 in the house @ShahnawazDahani pic.twitter.com/DCHuyr5lBq
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) August 2, 2023
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں نے تبصروں کا انبار لگا دیاہے، کچھ صارفین نے کہا کہ شاہنواز دھانی کی انوکھی آواز نے چاہت فتح علی خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Chaht ali ky baad Pakistan ko neya Hira mil gaya hy😂
— IMF 🇵🇰🏴 (@imf_ik) August 2, 2023
ایک صارف کی جانب سے قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کی اس کوشش کو سراہا اور انہیں دلچسپ پیشکش کی گئی ہے۔
Good try @ShahnawazDahani but stick to the cricket buddy. If you need any karaoke lasses so give me a 📞 😂😁
— Atiq-uz-Zaman (@Atiq160Test) August 2, 2023