رانگ وے پر موٹر سائیکل چلانے والے پر 2 ہزار اور کار پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی نے موٹر وہیکل ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کیلئے کسان ایپ لانچ کردی
بل کے متن کے مطابق بغیر لائٹ ڈرائیونگ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500، کار کو 800 روپےجرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 500روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کو 400، کار کو ہزار، بڑی گاڑیوں کو 1500روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
طلبہ رش سے بچنے کیلئے ویزے کیلئے جلد آن لائن درخواست دیں، برطانوی ہائی کمیشن
مقررہ حد سے زائد مسافر بٹھانے پر جرمانہ 600 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
سگنل توڑنے پر موٹر سائیکل پر 400، کار پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اوور لوڈنگ پر 1000اوور ٹیکنگ پر جرمانہ400 روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ 150سے بڑھا کر 1000روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی
بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ہزار، بغیر انشورنس کوریج موٹر سائیکل چلانے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔
بسوں میں خصوصی افراد کی مختص نشستوں پر سفر کرنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔
بس پلیٹ فارم پر تشہیری مواد لگانا، وال چاکنگ، غلط طریقے سے داخل ہونے پر 1500روپے جرمانہ ہوگا۔
بل کے مطابق شناخت، معلومات طلب کرنے پر نہ دینے والے مسافر کو ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
گھی ، دالوں ،آٹے اور چکن کی قیمتیں گر گئیں
بی آر ٹی بس میں، اسٹیشن پر نسوار، پان کھانا سگریٹ پینا قابل سزا جرم ہوگا، بی آر ٹی بس، اسٹیشن پر نسوار، پان، سگریٹ کے استعمال پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، بغیر کرایہ سفر کرنے پر جرمانہ 500 روپے کیا جائے گا۔
مجوزہ بل کے متن کے مطابق بی آر ٹی بس، سٹیشن پر شور شرابہ، میوزک چلانے پر جرمانہ ہوگا، بی آر ٹی بس کی نشست پر پاؤں رکھنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔