ہنڈا کمپنی نے اپنے مختلف موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 900 کی ملے گی جب کہ سی ڈی ڈریم 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ پرائیڈر 100 سی سی 5 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔
ہنڈا 125 سی سی 5 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔
سی جی 125 سپیشل 7 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 900 میں دستیاب جبکہ سی بی 125 ایف 10 ہزار اضافہ سے 3 لاکھ 90 ہزار 900 ملے گی۔