کراچی، زیادہ بھیک ملنے کے لالچ میں ڈیڑھ سالہ بیٹی کو جلانے والا باپ گرفتار

بیٹی کو جلانے والا باپ گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے ایک ایسے نشئی والد کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے جس کے مبینہ تشدد سے ڈیڑھ سالہ بچی فضا نے دم توڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھیک مانگنے والا سائبر فقیر گرفتار

مؤقر ویب سائٹ کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانے میں جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں قتل بالسبب کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، مدعی مقدمہ کی نشاندہی پر واقعہ میں ملوث ملزم محمد چاند کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنی بیٹی فضا کو جلانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ ملزم نے زیادہ ملنے کے لالچ میں اپنی ہی کمسن بیٹی کو جلایا تھا، ڈیڑھ سالہ فضا آٹھ روز تک جھلسی ہوئی حالت میں زندہ رہنے کے بعد جمعرات کو دم توڑ گئی۔

ملزمہ کو سزا دینا وقت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی رضوانہ کی عیادت کے موقع پر گفتگو

بچی کی نانی ناہید بی بی نے اس حوالے کہا کہ ان کی بیٹی کا خاوند محمد چاند نشے کا عادی ہے، نشے کے حصول کے لیے وہ خود بھی بھیک مانگتا ہے اور اپنی بیوی بچی سے بھی بھیک منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کی صبح چاند اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی فضا کو بھیک مانگنے کے لیے ہمارے گھر سے زبردستی لے کر گیا تھا، ہم بچی اسے نہیں دینا چاہتے تھے کیونکہ کچھ دن پہلے ہی اس نے بچی کے پیر کو جلا دیا تھا، ہم ڈرتے تھے کہ یہ نشے کا عادی ہے کہیں بچی کو مزید کوئی نقصان نہ پہنچا دے۔

اسلام آباد: بھکاریوں کے سرپرست8پولیس اہلکار گرفتار

ناہید بی بی کے مطابق ملزم محمد چاند بچی کو سول اسپتال کراچی لے جانے کا کہہ کر گیا تھا، میری بیٹی اس کے پیچھے بھی گئی تھی لیکن وہ نہیں رکا اور بچی کو اپنے ساتھ لے گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے روز جب بچی کو رات محمد چاند ہمارے گھر لایا تو بچی کا حال برا تھا، وہ بری طرح سے جھلسی ہوئی تھی، بہت تکلیف سے مسلسل رو رہی تھی۔ انہوں نے کہا ہم بچی کو لے کر فوراً کورنگی کے اسپتال گئے، وہاں ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا کہ بچی کو بری طرح سے جلایا گیا ہے اور اس کے زخم بہت گہرے ہو چکے ہیں۔

ناہید بی بی کے مطابق بچی کا علاج کیا جا رہا تھا لیکن جگہ جگہ جلنے کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں تھی، نہ دودھ پی پا رہی تھی اور نہ ہی کچھ کھا پا رہی تھی۔

اسلام آباد، ملازمہ پر تشدد، مقدمہ درج، جج کا بچی کی والدہ کو صلح اور رقم کی پیشکش

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث اس کے باپ کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔


متعلقہ خبریں