اسلام آباد، ملازمہ پر تشدد، مقدمہ درج، جج کا بچی کی والدہ کو صلح اور رقم کی پیشکش


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ سومیہ بی بی پر کمسن ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ ہمک میں درج ہوا ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

پولیس نے بچی کے مبینہ الزام پر اس کے والد منگا خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ سے 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار ماہانہ تنخواہ پر سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازم تھی، بچی سے ملاقات کیلئے آنے پرمعلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے، سول جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹے ہوئے ہیں۔

سرگودھا: 14 سالہ ملازمہ پر مالکن کا بدترین تشدد

لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج متاثرہ بچی کے سرکا آپریشن کردیا گیا ہے، سر کے زخموں میں پڑے ہوئے کیڑوں کی صفائی کے بعد پٹی ہوئی ہے جب کہ دونوں فریکچر بازوؤں کی کلائی سے کہنی تک کا آپریشن کیا جائے گا۔

جنرل اسپتال لاہور کی انتظامیہ نے بہتر نگہداشت کے لیے 12 رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹ کے مطابق سول جج عاصم حفیظ نے اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن بچی کی والدہ سے رابطہ کرکے صلح کی پیشکش کردی ہے۔

ملازمہ پر تشدد، شیر میانداد پر مقدمہ درج

متاثرہ بچی کی والدہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سول جج نے رابطہ کر کے صلح اور رقم کی پیش کش کی ہے لیکن ہم نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بچی کی والدہ کے مطابق جج نے کہا ہے علاج کا سارا خرچہ اورالگ سے بھی رقم دینےکو تیار ہوں لیکن ان کو واضح کردیا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے۔

سعودی عرب میں ملازمہ کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ قید

متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ جج کو کہا ہے کہ آپ عدالتوں میں انصاف کرتے ہیں آج اپنے کیس میں بھی انصاف کریں، ہماری بچی کی صورتحال بہت نازک ہے، ہم صلح کسی صورت میں نہیں چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں