وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل مشاورت سے بنایا گیا ، آئین کی پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پر لاگو ہوتی ہے۔
فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پاکستان بار کونسل کے بلاک کے افتتاح کے موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ آج اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کیے وعدے پورے کر دیے ہیں، اس منصب پرمیری اولین ترجیح اپنی برادری کے مسائل کا حل بھی تھا۔
انتخابی اصلاحات، سیاسی جماعتوں پر پابندی کو ایجنڈے سے نکال دیا، اعظم نذیر تارڑ
اُنہوں نے کہا کہ جہاں جامعات کی ضرورت ہوگی وہاں مکمل جائزہ لینے کے بعد کام کیا جائے گا، جلد بازی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ وزیراعظم کےحکم کےمطابق کچھ بل ایسے ہیں جن پر وزارت قانون غور کرے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں دن گن رہا ہوں کہ واپس وکلاء کے ساتھ بار میں آ کر چائے پیئوں، پریکٹس کروں۔