ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھ گئی

شوگر ملز مالکان

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

 کراچی کے تھوک بازار میں چینی اس وقت 140 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر چینی کا ہول سیل بھاؤ 135 روپے کلو تھا۔ تین روز میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایک ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 50روپے کا بڑا اضافہ

قیمتوں میں اضافے کے بعد  چینی کا پچاس کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ ریٹیل سطح پر چینی 150 روپے کلو بھی فروخت کی جارہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں