اسحاق ڈار کو نِگران وزیراعظم ہونا چاہیے، لیگی رہنما حنیف عباسی


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سیاستدان ہونا چاہیے، نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی، مہنگائی سے ہم بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام میں ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں۔ سرکاری گاڑی اور پیٹرول کا استعمال بے رحمی سے کیا جاتا ہے۔ ملک میں سرکاری گاڑیاں استعمال ہوتی رہی ہیں جس پر قدغن کے حق میں ہوں۔

میرے اور مریم نواز کیلئے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں؟ بلاول بھٹو کا پارٹی قائدین سے سوال

نگران وزیراعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے، اسحاق ڈار کو معیشت اور ہر چیز کا اندازہ ہے۔ ہم نے ملکی اداروں اور محکموں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اتحادی حکومت میں کرپٹ بندے کی تعیناتی بھی مجبوری بن جاتی ہے۔ ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی کمٹمنٹس میں فرق ہے۔ ن لیگ والے اپنے اخراجات پر بیرونی دورے کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف ستمبر میں آجائیں گے، نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ نوازشریف کو آئند ہ وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔

حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنے دور میں حکومت کا ایک روپیہ بھی استعمال نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں