اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اپنے دورہ کراچی کے دوران نیوی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب آج ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تاحیات نااہلی صرف قانون کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتی، اعتزاز احسن
وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ تقریب میں ترکیے کے نائب صدر جاوید یلماز بھی شرکت کریں گے۔