چیئرمین تحریک انصاف کے کیس کا دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے، اعتراز احسن


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 4 سال سے استثنیٰ ملا ہوا ہے اور باہر بیٹھا ہوا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ ” میں سابق وفاقی وزیر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی برقرار رہے گی۔


اعتراز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام سوالوں کا جواب دیا ہے، یہ معاملہ جس سپیڈ سے جارہا ہے، میرے خیال میں دو دن میں کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔

تحریک انصاف نے عثمان بزدار سمیت 22 اہم ارکان کو پارٹی سے فارغ کر دیا

انہوں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ملٹری سیکرٹری کا نام بھی لیا ہے، اب اگر وہ عدالت پیش ہو کر ان کیخلاف بیان دے دیتا ہے تو پھر معاملہ الٹاپڑ جائے گا۔

پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری پر نہیں ہو سکتے، انتخابات پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے،آئینی ترمیم کیلئےارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے۔

نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان، ٹیکنوکریٹ اور ماہر معیشت کے نام زیر غور ہیں، حافظ حمد اللہ

اعتراز احسن نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن گزرنے کے باوجود الیکشن نہیں ہوئے، نگران حکومت کے بعد الیکشن کا ملتوی ہونا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے ذہن میں ہے کہ نگران حکومت لمبی جائے گی ، یہ اسحاق ڈار کو اس لیے بنانا چاہتے تھے کہ لمبا بیٹھا رہے۔


متعلقہ خبریں