پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خسرو بختیار کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے جبکہ سردار محمد خان لغاری،جاوید اختر انصاری ،فاروق اعظم ملک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔
تحریک انصاف نے مزید رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
محمد اختر ملک کوپارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر پارٹی سے فارغ کیا گیا، سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میاں شفیع محمد، محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ اور محمد افضل کی بھی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے جبکہ احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔
نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان، ٹیکنوکریٹ اور ماہر معیشت کے نام زیر غور ہیں، حافظ حمد اللہ
اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام ارکان کی پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے، تحریک انصاف نے پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیاگیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔