نام تبدیل کریں، سب وے رکھیں، پوری زندگی مفت سینڈوچ کھائیں، انوکھی پیشکش


واشنگٹن: ممتاز فاسٹ فوڈ برینڈ سب وے نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر کے سب وے رکھ لے تو اسے تاحیات مفت سینڈوچ دیا جائے گا۔

اشتہارات کی آمدنی میں حصہ، ٹوئٹر کی ویڈیو بنانے والوں کو نئی پیشکش

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق سب وے کی جانب سے امریکی شہریوں کے لیے اس انوکھی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے۔

سب وے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت رواں ہفتے اس خوش نصیب گاہک کو تاحیات ڈیلی ہیرو نامی سینڈوِچ مفت دینے کا اعلان کیا جائے گا جو اپنا نام قانونی طور پر تبدیل کر کے سب وے رکھنے پر رضامندی ظاہر کرے گا۔

یہ مقابلہ ویب سائٹ سب وے نیم چینج ڈاٹ کام پر رواں ہفتے یکم اگست سے چار اگست تک جاری رہے گا، اس مقابلے میں امریکہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی نوجوان حصہ لے سکتا ہے۔

دبئی، صارفین کیلئے مفت سواری کی پیشکش

ویب سائٹ پر حصہ لینے والے افراد میں سے ایک کو سب وے کی جانب سے منتخب کیا جائے گا جسے ساری زندگی مفت سینڈوِچ کھانے کے لیے اپنا نام قانونی طور پر تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کرنا ہوگی۔

سب وے کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ مقابلہ جیتنے والے شخص کے نام تبدیل کرنے پر آنے والے اخراجات بھی اٹھائے جائیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق مقابلے میں شریک ہونے والے افراد کو سپر فینز کہا جا رہا ہے، مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے سب وے نے کہا کہ 2022 میں تاحیات مفت سب وے کھانے کے لیے ایک سپرفین نے سب وے سیریز کا ایک فٹ لمبا ٹیٹو بنوایا تھا۔

اردن، منسف کھائیں پھر سوجائیں، ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش

ڈٰیلی ہیرو سب وے کا نیا سینڈوِچ ہے،  ڈیبیو کے بعد اب تک 20 لاکھ ڈیلی ہیرو فروخت ہو چکا ہے، مقابلہ جیتنے والے امیدوار کو چار ماہ کے اندر سب وے کو اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ اس نے اپنا قانونی طور پر سب وے رکھ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں