اردن، منسف کھائیں پھر سوجائیں، ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش

اردن، منسف کھائیں پھر سوجائیں، ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش

عمان: اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک ریسٹورنٹ نے انوکھی سروس متعارف کرا دی ہے جس کے تحت ملک کی سب سے مشہور ڈش منسف کھانے والوں کو سونے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اردن، 23 سال قبل ٹریفک حادثے کا مفرور ملزم گرفتار

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق معمول سے ہٹ کر ریسٹورنٹ نے یہ سروس اس لیے متعارف کرائی ہے کہ منسف کھانے والوں کو زیادہ کھا لینے کے بعد لازمی سستی طاری ہوتی ہے جس کے بعد ان میں آرام کرنے کی خواہش بھی پیدا ہو جاتی ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے عمر المبیضین نے اس حوالے سے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ منسف کھانے کے بعد گاہک کی سستی اور پھر سونے کے لیے بستر پر جانے کے مزاج پر ہم نے سنجیدگی سے غور کیا، ریسٹورنٹ نے ہال کے اندر سونے کے لیے بستر فراہم کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر گاہک کے جانے کے بعد بستروں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں، بہتر انتظام کی وجہ سے گاہکوں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔

اردن کے ممتاز عالم دین نماز عشاء کی امامت کرتے ہوئے انتقال کر گئے

عمر المبیضین کے مطابق ہمارا ریسٹورنٹ پورے علاقے میں منسف کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔ ہم نے چھ ماہ قبل ریسٹورنٹ کھولا تھا تا کہ سیاح اور عام شہری اردن کے اس روایتی کھانے سے محظوظ ہو سکیں، اب منسف کو اس انداز میں پیش کرنا ہماری شناخت بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ اردن کی معروف ڈش منسف کو شادیوں سمیت دیگر اہم تقاریب میں  بطور خاص پیش کیا جاتا ہے، اسے ملک میں سخاوت کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس کی تیاری میں چاول، بھیڑ کا گوشت اور جما ہوا دودھ استعمال ہوتا ہے۔

فن لینڈ مسلسل 5ویں باردنیا کا سب سے خوش ملک قرار

اردن میں جما ہوا دودھ (لبن الجمید) خاص طریقے سے تیار ہوتا ہے اور ملک میں تیار حالت میں ڈبوں میں پیک کر کے بھی فروخت کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں