تحریک انصاف نے مزید رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

pti

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کو پارٹی ممبرز کو پارٹی چھوڑنےاور اکسانے پربنیادی رکنیت ختم کر دی ہے، اسحاق خٹک اورعمران خٹک کو فوری طور پر پارٹی سے برطرف کیا گیا ہے۔

بھارتی خاتون انجو (فاطمہ ) پر قسمت مہربان ہو گئی

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

رکنیت معطل ہونے والے ممبران کو خبردار کیا گیا ہے وہ پارٹی کا نام ، عہدہ کسی بھی طرح استعمال کرنے سے باز رہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں