ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ٹاکرے کا دن تبدیل، اعلان آج متوقع


رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان آج متوقع ہے، صرف ورلڈکپ شیڈول کے پارٹ ٹو میں تبدیلی کی جائے گی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تاریخ تبدیل کی جائے گی۔ ساتھ ہی ورلڈکپ کے دیگر میچز میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ورلڈکپ: ہوٹلز کےکرایوں سے بچنے کا طریقہ، شائقین نے اسپتالوں میں بکنگ کا پوچھنا شروع کردیا

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ جاری کردہ شیڈول سے ایک دن پہلے 14 اکتوبر کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ 14 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبر کو دن میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ نوراتری تہوار ہے جس کی وجہ سے دیگر میچز کی تاریخ میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ ان میچز کی صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

اسٹوارٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ، شعیب اختر بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے

جے شاہ نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میچز کا شیڈول تبدیل کرنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ کرکٹ بورڈز نے میچز کے درمیان چھ روز کے وقفے کو کم کرکے چار پانچ روز کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی سالگرہ 15 اکتوبر کو مناتے ہیں جس دن پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا میچ بھی شیڈول تھا۔ ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے اب یہ ممکن نہیں ہوپائے گا۔


متعلقہ خبریں