محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی 

بارش

 بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے،جبکہ بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی تازہ لہریں آنے کا امکان ہے۔

باجوڑ، جے یو آئی کے جلسے میں دھماکہ، 10افراد جاں بحق

اس حوالے این ڈی ایم اے نے سکھر اور گڈو بیراجوں پر بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کر رکھی ہے،کہا گیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یورپ جانے کے خواہشمند ایک درجن سے زائد پاکستانیوں کے خواب چکنا چور

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار 31 جولائی سے جمعہ 4 اگست تک ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلا دھار بارش متو قع ہے۔

جبکہ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ورکرز کنونشن میں شرکت کا پروگرام آخری وقت میں منسوخ کیا،حافظ حمد اللہ

رپورٹ کے مطابق ہفتہ 5 اگست کو بھی ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلا دھار بارش متو قع ہے۔


متعلقہ خبریں