اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 30 جولائی کے درمیان اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، گجرانوالہ اور پشاور میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری رائے ہے الیکشن 90دن سے بھی پہلے ہوں ، خواجہ آصف
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔