مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، وزارت خزانہ

bazar

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے ضروری اشیاء سستی ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ضروری اشیاء سستی ہوں گی، پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

سٹیل کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے فی ٹن کمی

عالمی منڈی میں گھی کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے، سیاسی استحکام اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے سے قیمتیں قابو میں رہیں گی۔

جولائی میں مہنگائی کی شرح 25 سے 27 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں