نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں حکومت سے متعلق شق230 میں ترامیم کر دی گئی ہیں، نگراں حکومت پہلے سے جاری پروگرام اور منصوبوں سے متعلق اختیار استعمال کر سکے گی۔
حکومت کا ویب سائٹس، ویب اوریوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ
نگراں حکو مت کو دو اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ نگراں حکومت کو جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار ہوگا، نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہونگے وہ کوئی نیا معاہدہ نہیں کر سکے گی۔