چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو پھر طلب کرلیا


لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے اس سلسلے میں پہلے سے جاری احکامات منسوخ کر دیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہیں جس کا علم نہ ہونے پر اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی تھی۔

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

تفتیشی افسر کے  بیان پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم منسوخ کردیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں